0
Sunday 2 Dec 2012 18:16

نومبر میں 80 شیعہ افراد کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا

نومبر میں 80 شیعہ افراد کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کو مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ ماہ ملک بھر میں 80 شیعہ افراد کو دہشت گردوں کی کاروائیوں میں شہید کیا جا چکا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری کی جانب سے میڈیا کو جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں پاکستان بھر میں تکفیری کالعدم دہشت گرد گروہوں کے اور امریکی و اسرائیلی ایجنٹوں درندہ صفت دہشت گردوں کی کاروائیوں میں 80 شیعہ افراد شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں کل 28 شیعہ افراد شہید ہوئے جن میں سے 26 کو امریکہ کے آلہ کار تکفیری دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جبکہ 2 شیعہ خیرپور میں یوم عاشورا کے جلوس میں فائرنگ سے شہید ہوئے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب میں نومبر کے مہینے میں کل 27 شیعہ افراد شہید ہوئے ہیں جن مین سے 23 عزاداران امام حسین علیہ السلام راولپنڈ ی میں محرم الحرام کے جلوس عزاء میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوئے جبکہ خودکش دھماکے سے قبل ایک گرنیڈ بھی جلوس میں پھینکا گیا تھا اور فائرنگ بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 4 شیعہ افراد سرگودھا میں دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کل 9 شیعہ افراد شہید ہوئے جن مین سے 5 کو کوئٹہ میں دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جبکہ 4 دیگر شہید ہونے والے شیعہ افراد کو مچھ اور حب میں شہید کیا گیا۔ اسی طرح نومبر کے مہینے میں خیبرپختونخواہ میں بھی شہید ہونے والے عزاداران امام حسین علیہ السلام کی تعداد 11 ہے جن میں 10 شیعہ افراد 9 محرم الحرام اور یوم عاشورا کو جلوس عزاء میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہوئے جبکہ ایک شیعہ علیحدہ کارروائی میں شہید ہوا۔
خبر کا کوڈ : 217229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش