0
Sunday 2 Dec 2012 18:00

محب وطن شہریوں کو میدان میں نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

محب وطن شہریوں کو میدان میں نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حیدر علی مرزا کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجودہ حالات بدستور جاری رہے تو ملک میں خانہ جنگی ہونے کا خدشہ ہے، کراچی کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا ہے، حکمران طبقہ عوام کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین تک کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان انسانیت دشمن تکفیری ٹولوں نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کر دی۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک کے فطری دفاع پر حملہ دراصل پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے، حالات ایسے رہے تو نوجوانوں پر کنٹرول کرنا مشکل ہوگا، قاتل اور ظالم دندناتے پھر رہے ہیں اور الٹا ہمیں سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے ہاتھوں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے، ہمارے گلگت کے رہنما آغا نئیر عباس کی بلاجواز گرفتاری عوام میں اشتعال پیدا کرنے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرامن شہریوں اور محب وطن لوگوں کو مجبور نہ کریں کہ وہ بھی تنگ آ کر میدان میں نکلنے پر مجبور ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آخر کب تک ظلم برداشت کرتے رہیں گے، حکومت عوامی حمایت حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، ملک میں فوجی آپریشن کے بغیر کوئی حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے، تاکہ دہشت گردوں کا قلع قمع ہوسکے اور تکفیری گروہ کو لگام دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 217221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش