0
Friday 7 Dec 2012 00:42

شام علاقائی اور بین الاقوامی سازشوں کا شکار ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی

شام علاقائی اور بین الاقوامی سازشوں کا شکار ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر  علی لاریجانی نے کہا ہے کہ شام علاقائی اور بین الاقوامی سازشوں کا شکار ہے۔ فارس نیوز کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے بدھ کی رات قومی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک جنہیں جمہوریت کا کوئی تجربہ نہیں ہے وہ آج شام میں جمہوریت کے حامی بن رہے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شام کے خلاف کچھ اور ہی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کو شام کے بارے میں مختلف تجاویز دی گئی ہیں، لیکن اسلامی جمہوری ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ شام کا بحران قتل و غارت اور بدامنی سے حل نہیں ہوسکتا، بلکہ اس ملک میں اصلاحات کو موقع دیا جانا چاہیے۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ایران کا نظریہ ہے کہ شام میں آئين کی تدوین کی جائے، پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرائے جائيں۔ 

ڈاکٹر لاریجانی نے فلسطین کے بارے میں کہا کہ مغربی ممالک صیہونی حکومت کے حامی ہیں اور بہت سے اسلامی ممالک صرف باتیں کرتے ہیں اور عملاً انہوں نے فلسطین کے لئے کچھ نہيں کیا ہے، لیکن جمہوری اسلامی ایران نے فلسطین کی ہر ممکن مدد کی ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے ایران کے بارے میں امریکہ کے متضاد رویے پر کہا کہ امریکہ پابندیوں کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ یہ سمجھ رہا تھا کہ دباؤ بڑھانے سے ایران موثر طور پر اپنا کردار ادا کر نہیں سکے گا، لیکن امریکہ کی یہ سوچ بھی غلط ثابت ہوئی اور علاقے میں ایران کے اثرات بدستور بڑھتے ہی گئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی اقوام ایران کے افکار اور استقامت و پائیداری کے جذبوں پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ بامعنی تجاویز پیش کرنا چاہتا ہے تو پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات میں پیش کرے۔
خبر کا کوڈ : 218701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش