0
Friday 7 Dec 2012 13:25

علامہ سید آغا علی رضوی کو سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان نامزد کر دیا گیا، ذرائع

علامہ سید آغا علی رضوی کو سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان نامزد کر دیا گیا، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے بلتستان کے معروف عالم دین سید آغا علی رضوی کو بلتستان کا سیکرٹری جنرل اور شوریٰ عالی کا رکن نامزد کر دیا ہے۔ باخبر ذرائع سے معلوا ہوا ہے کہ سید علی رضوی سے اس حوالے سے رضایت حاصل کرلی گئی ہے اور عنقریب ان کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سید آغا علی کی نامزدگی کا اعلان تیرہ جنوری کو لیاقت باغ میں شہداء کے چہلم کی مناسب سے ہونے والے اجتماع میں کیا جائیگا۔ سید آغا علی رضوی بلتستان کی ہردل عزیز اور عوامی شخصیت ہیں، بالخصوص نوجوان طبقے میں ان کی بیحد پذیرائی ہے۔ ان کی نامزدگی علامہ حافظ نوری کی وفات کے باعث کی گئی ہے، اس سے پہلے وہ رکن شوریٰ عالی تھے۔
خبر کا کوڈ : 218778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش