0
Friday 14 Dec 2012 15:33
ایم ڈبلیو ایم ملت کی امنگوں کی ترجمان ہے

کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی مشکل قابل حل ہے اور ہم باہمی وحدت سے ہی اس مشکل کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کوئٹہ میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو علاقائی مسئلہ بنانا چاہتا ہے، لیکن مجلس وحدت مسلمین اس مسئلہ کو قومی ایشو بنا دے گی، آئے روز کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تن دہی اور ایمانداری سے کام کرتے تو مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکتا ہے، لیکن جب ان اداروں میں کالی بھیڑیں موجود ہوں اور حکومتی وزراء اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث پائے جاتے ہوں تو ان سے کوئی امیدیں وابستہ رکھنا عبث ہے۔ 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے شیعوں کی حفاظت دراصل پاکستان کی سلامتی کی حفاظت ہے۔ وفاقی حکومت یاد رکھے کہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت کرے، لیکن وہ نہ صرف اس فریضہ میں ناکام ہے بلکہ ان بڑھتے ہوئے واقعات سے چشم پوشی کر رہی ہے۔ آئندہ انتخاب میں شیعہ دشمنوں اور دہشتگردی کے واقعات پر چپ سادھنے والوں کو پارلیمنٹ میں نہیں پہنچنے دیں گے۔ 

سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلین نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ملت کی امنگوں کی ترجمان ہے، انشاءاللہ ہم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور اس مقدس خون سے وطن عزیز کی حفاظت کا فریضہ انجام دیں گے۔ نماز جمعہ کے اس اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی راہنما علامہ شبیر بخاری، شوریٰ عالی کے رکن علامہ ہاشم موسوی، مولانا اقبال بہشتی، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا مقصود ڈومکی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی اور دیگر ضلعی راہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 221176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش