0
Monday 17 Dec 2012 23:13

اسکردو میں پاسپورٹ بننے میں تاخیر کے باعث عازمین عمرہ و زیارات پریشان

اسکردو میں پاسپورٹ بننے میں تاخیر کے باعث عازمین عمرہ و زیارات پریشان
اسلام ٹائمز۔ سائلین التجا کرکے خوار ہوگئے لیکن پاسپورٹ کی ترسیل کا نظام درست نہ ہوسکا۔ اسکردو سے اسلام آباد بجھوائے گئے درجنوں پاسپورٹ کے کیسز تاحال تاخیری عمل کاشکار ہیں اور سائلین کو ٹوکن پر دی گئی تاریخ گزرنے کے باوجود بھی ان کے پاسپورٹ بن کرنہیں آسکے ہیں۔ ان میں بیشتر ایسے پاسپورٹ ہیں جوکہ عازمین عمرہ وزیارات کے ہیں، ان پاسپورٹ کی ترسیل میں ہونے والی غیر معمول تاخیر کے خلاف عوام بھی شکایت کرکے تھک گئے ہیں۔ دوسری جانب مقامی آفس کا عملہ بھی کوئی واضح مؤقف دینے سے قاصر ہے، اس صورت حال میں سائلین کو شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑتاہے۔
خبر کا کوڈ : 221624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش