0
Friday 28 Dec 2012 21:09

الیکشن کے قریب انقلاب کی باتیں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں، احسن اقبال

الیکشن کے قریب انقلاب کی باتیں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں، احسن اقبال

اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش میں کسی اپوزیشن کا جلسہ لگ رہا تھا۔ زرداری اور بلاول کی تقریروں نے قوم کو مایوس کیا۔ حکمرانوں نے مظلوم بننے کی کوشش کی لیکن عوام جانتے ہیں کہ انہوں نے انہیں کیا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی بی کے قاتلوں کو بےنقاب کرنے کی بجائے عدالتوں پر تنقید کی گئی جبکہ دنیا جانتی ہے کہ صدر زرداری نے بی بی کے قاتلوں کو پہلو میں بٹھایا ہوا ہے اور ایک کو گارڈ آف آنر دیکر ملک سے باہر بھجوایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما بی اے ملک کی نون لیگ میں شمولیت کے موقع پر پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ کینیڈا اور برطانیہ کے شہریوں نے جوائنٹ وینچر بنالیا ہے۔ عوام، طاہر القادری اور ایم کیو ایم کے انقلاب کو جانتے ہیں۔ کسی کو انتخابات پر شب خون مارنے نہیں دیں گے۔ جس کو آئین میں خرابی نظر آتی ہے وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔ ایک سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ بلاول زرداری کی سیاست میں آمد ان کا جمہوری حق ہے مگر ملک کی تقدیر پچیس سالہ نوجوان کے ہاتھ میں دینا قوم سے مذاق ہے۔ آئندہ الیکشن میں صدر زرداری کی دوبارہ کامیابی اور معلق پارلیمنٹ قوم کیلئے مہلک ثابت ہوگی۔

خبر کا کوڈ : 225868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش