0
Tuesday 1 Jan 2013 10:09

نظام انتخاب میں اصلاحات سے تمام جماعتوں کو فائدہ ہوگا، علامہ طاہر القادری

نظام انتخاب میں اصلاحات سے تمام جماعتوں کو فائدہ ہوگا، علامہ طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری نے نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ تکمیل پاکستان کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ نئے سال کا آغاز ذاتی مفادات کو قومی و ملکی مفادات کیلئے ذبح کرنے کے عہد سے کرنا ہوگا، اگر یہ مثبت رویہ ہماری زندگی کا حصہ بن جائے تو پاکستان قائداعظم کا پاکستان بن جائے گا اور ہم مسلم امہ اور دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام انتخاب اور کرپشن کے خاتمے کیلئے 14 جنوری کا دن ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا، ہم پرامن رہتے ہوئے اپنے مطالبات منوائیں گے، نظام انتخاب میں اصلاحات سے تمام جماعتوں کو فائدہ ہوگا اور ملک میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ترقی و خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں میں برداشت لانا ہوگی، اسی سے آئین کی بالادستی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام تمام مسائل کی جڑ ہے اس کے خاتمے کیلئے قوم کو جمہوری انداز میں جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ 2013ء میں ملک ترقی کے نہ رکنے والے سفر کا آغاز کرسکے۔
خبر کا کوڈ : 226978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش