0
Saturday 5 Jan 2013 12:19

اقوام متحدہ اپنی قراردار پر عمل کروائے، پیر عتیق الرحمن

اقوام متحدہ اپنی قراردار پر عمل کروائے، پیر عتیق الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء جموں و کشمیر کے صدر مولانا پیر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے طویل جدوجہد کی ہے اور ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔ لاتعداد لوگ جہاد آزادی سے اپاہج اور معذور ہوئے ہیں۔ آزادی کی اس عظیم جدوجہد سے کسی بھی صورت علیحدہ نہیں ہوا جا سکتا۔ نصف صدی سے زیادہ عرصہ سے قبل اقوام متحدہ نے بھی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا تھا۔ اقوام متحدہ پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی منظور شدہ قراردار پر پاکستان اور بھارت سے عمل درآمد کروائے۔ کشمیریوں کے ساتھ جانبداری برقی جا رہی ہے۔ پورے عالم اسلام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیض پور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

پیر عتیق الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کے خلا ف کئی فتنے سر اٹھا رہے ہیں جنہیں عوام کسی طور پذیرائی نہیں بخشیں گے۔ پاکستان کا متفقہ آئین ایک عظیم دستاویز ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام جمہوری عمل کے ذریعے عمل میں آیا اور پاکستان کی سلامتی اور بقاء کا راز بھی جمہوری عمل میں مضمر ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام دینی قوتوں کو شرعی اعتبار سے 1973ء کے آئین کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ پیر عتیق الرحمن  نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں رواداری موجود ہے اور اس رواداری کو مزید فروغ دینا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 228212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش