0
Monday 7 Jan 2013 20:06

علامہ امین شہیدی اور علامہ جواد ہادی کی آصف لقمان سے ملاقات، قاضی حسین احمد کی وفات پر تعزیت

علامہ امین شہیدی اور علامہ جواد ہادی کی آصف لقمان سے ملاقات، قاضی حسین احمد کی وفات پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ محمد امین شہیدی اور سابق سینیٹر علامہ ڈاکٹر سید جواد ہادی نے آصف لقمان قاضی سمیت جماعت اسلامی کے دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی اور قاضی حسین احمد کی ناگہانی وفات پر ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر سید جواد ہادی کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد کی وفات سے قوم ایک مخلص اور بزرگ شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ مرحوم کی اتحاد بین المسلمین کیلئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاضی حسین احمد ہر مکتب فکر میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ ہم ان کے لواحقین اور جماعت اسلامی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر علامہ محمد امین شہیدی نے قاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی کیساتھ تعزیت اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ رہنماء کی وفات سے صرف جماعت اسلامی یا ان کے خاندان والے متاثر نہیں ہوئے بلکہ یہ سانحہ پوری قوم کیلئے دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ہمارے گھر کا سربراہ ہم سے جدا ہو گیا ہے۔ ملی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو قاضی حسین احمد نے اپنی زندگی کا مشن بنا رکھا تھا، اب ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم محترم قاضی حسین احمد کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں۔ وفد میں جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کے خطیب علامہ عابد حسین شاکری، علامہ سید جمیل حسن شیرازی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی میڈیا کو آرڈینیٹر ارشاد حسین بنگش بھی شامل تھے۔ جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماء پروفیسر ابراہیم خان، شبیر احمد خان، ہارون الرشید اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 228992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش