1
0
Sunday 6 Jan 2013 21:02

قاضی حسین احمد کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی، انکا خلا مدتوں پر نہیں ہوگا، علامہ ناصر عباس جعفری

قاضی حسین احمد کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی، انکا خلا مدتوں پر نہیں ہوگا، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک قومی نقصان قرار دیا ہے، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی، مرحوم اتحاد بین المسلمین کے علمبرادار تھے، انہوں نے ملت اسلامیہ کو وحدت کی لڑی میں پرونے کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مرحوم نے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے پارلیمانی لیڈر کا موثر کردار ادا کرنے کے ساتھ اسلامی ممالک کے مسائل کے حل کے لئے بھی اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کو متحد کرنے کے لیے سرگرم عمل رہے، اور ہر اہم قومی ایشو پر عوام کی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دیا۔ مجلس وحدت مسلمین ان کی اچانک موت پر جماعت اسلامی کے قائدین، کارکنوں اور مرحوم کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتی ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے۔
خبر کا کوڈ : 228661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

nasir saib AAP ki farman pi jan bhi qurban hi
منتخب
ہماری پیشکش