0
Wednesday 9 Jan 2013 21:27

طاہر القادری نے آئینی اصلاحات اور انتخابی شرائط کیلئے تھنک ٹینک تشکیل دیدیا

طاہر القادری نے آئینی اصلاحات اور انتخابی شرائط کیلئے تھنک ٹینک تشکیل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئینی اصلاحات اور انتخابی شرائط پر عملدرآمد کے جامع حل کیلئے تھنک ٹینک تشکیل دیدیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے تشکیل کردہ تھنک ٹینک میں ایس ایم ظفر، اکرم ذکی اور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد سمیت کئی آئینی اور قانونی ماہرین شامل ہیں۔

تھنک ٹینک نگران سیٹ اپ اور انتخابات میں آئین کی دفعہ 62،63 پر عملدرآمد کے حوالے سے جامع پلان پیش کریگا۔ تھنک ٹینک کی تشکیل کا باضابطہ اعلان کل کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ طاہر القادری ملک میں انتخابی اصلاحات کیلئے 13 جنوری سے لانگ مارچ کا آغاز کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کیلئے آئین میں ترامیم کی ضرورت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 229639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش