0
Thursday 10 Jan 2013 00:16

خضدار اور کوئٹہ میں فائرنگ سے ہزارہ شیعہ اور پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق

خضدار اور کوئٹہ میں فائرنگ سے ہزارہ شیعہ اور پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خضدار بازار سیرت چوک کے قریب موٹر سائیکل سواروں دہشت گردوں نے ایک دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے شیعہ ہزارہ دکاندار زوار شاہ شہید ہوگیا۔ جبکہ کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب کسٹم کے قریب نامعلوم افراد نے بلال مسجد کے پیش امام مو لانا امیر بخش کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لواحقین نے سول ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعر ے بازی کی۔ کوئٹہ میں ایک دوسرا واقعہ بھوسہ منڈی میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم  موٹر سائیکل سواروں نے المزمل حکمت سٹور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں بی این پی کے سابق جنرل سیکرٹری مرحوم حبیب جالب بلوچ کا بھتجا جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ کوئٹہ ہی کے علاقے سمنگلی روڈ پر رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں حساس ادارے کے اہلکار کامران نذیر جاں بحق ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 229728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش