0
Sunday 13 Jan 2013 10:29

کنٹرول لائن پر کشیدگی برقرار، بھارتی فضائیہ نے جنگ کی دھمکی دیدی

کنٹرول لائن پر کشیدگی برقرار، بھارتی فضائیہ نے جنگ کی دھمکی دیدی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ائیر چیف مارشل این اے کے برائونی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فائر بندی کی خلاف وزیاں جاری رہیں تو دوسرے آپشنز پر غور کرنا پڑے گا۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات گذشتہ کچھ دنوں سے جاری ہیں اس سلسلے میں پاکستان نے جب بھارت سے ان واقعات پر احتجاج کیا تو بھارت نے اپنی روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واویلا مچانا شروع کر دیا کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی ہوئے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو ان واقعات کی اقوام متحدہ یا کسی تیسرے فریق سے تحقیقات کرانے کی پیش کش بھی کی جس کا بھارت نے آج تک جواب نہیں دیا۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کی موت پاکستان کے ساتھ تعلقات کا ٹرنگ پوائنٹ ثابت ہوئی ہے۔ بھارتی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے دفاع میں ہر ممکن اقدام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ 

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ پاکستانی فلیٹ وائس ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی بحریہ کی تیاریوں پر کوئی تشویش نہیں۔ پاک افواج اپنے دفاع کی موثر صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان سرحدوں پر کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کا موثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 230692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش