0
Wednesday 7 Apr 2010 13:30
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای:

عالم اسلام اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے

عالم اسلام اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے
اسلام ٹائمز – العالم نیوز چینل کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فلسطین میں تازہ ترین واقعات اور غزہ اور کرانہ باختری میں اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام میں صیہونیستوں کی سازشوں اور جاہ طلبی سے مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ وہ گذشتہ روز منگل کے دن ملک کی اہم شخصیات سے ملاقات کے دوران ان سے خطاب کر رہے تھے۔ قائد انقلاب اسلامی ایران نے کہا کہ عالم اسلام کی صلاحیتیں صرف تیل کے ذخائر تک محدود نہیں ہیں بلکہ دنیا کی ایسی بڑی تجارتی منڈیاں اور اسٹریٹجک گزرگاہیں بھی مسلمانوں کے ہاتھ میں ہیں جنکی بنیاد پر مغربی دنیا کی عزت بنی ہوئی ہے۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ مسلمان اقوام اور حکومتیں بین الاقوامی سطح پر آنے والی تبدیلیوں میں بنیادی حیثیت کی حامل ہیں اور اگر وہ چاہیں تو اپنے پاس موجود قدرتی ذخائر اور اسٹریٹجک پوزیشن کو استعمال کئے بغیر بھی صرف منطق اور سیاست کے ذریعے اپنے صحیح موقف کو عملی جامہ پہنا سکتی ہیں۔
اسلامی جمہوری ایران کے سپریم لیڈر نے خبردار کیا کہ اسلامی آثار قدیمہ کی تبدیلی، حرم ابراہیمی کا واقعہ اور مسلمانوں کو اپنے گھروں سے نکال باہر کرنے جیسے اسرائیلی اقدامات انتہائی خطرناک اور گھناونی سازش کا حصہ ہیں جو سب کے سامنے اور عالم اسلام کو چھوٹے چھوٹے مسائل میں الجھا کر انجام پا رہے ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے یہ یاددہانی کراتے ہوئے کہ اسلامی کانفرنس کی تنظِم، او آئی سی، کی تشکیل کا بنیادی ھدف فلسطین کی حمایت تھا اس سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے دفاع اور صیہونیستی سازشوں کے مقابلے میں اسلامی دنیا کو متحد کرنے جیسے اپنے وظائف پر عمل پیرا ہوتے ہوئے موثر اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 23213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش