0
Friday 18 Jan 2013 23:39

قبائلیوں کیساتھ تمام معاملات مذاکرات سے حل کرنے کا وقت آگیا ہے، عمران خان

قبائلیوں کیساتھ تمام معاملات مذاکرات سے حل کرنے کا وقت آگیا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ باڑہ میں مارے جانیوالے افراد کے لواحقین کے مطالبات فوراً منطور کئے جائیں۔ لاشوں سمیت دھرنا دینے والوں پر لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی پھینکنا بربریت کی بدترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے رہنماء اسد قیصر کی قیادت میں ان سے ملنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماء عاطف خان، اقبال آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ عمران خان نے باڑہ واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ باڑہ میں مارے جانیوالوں کے لواحقین کے مطالبات فوری منظور کئے جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قبائلی بھائیوں کیساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں اور افہام و تفہیم کا راستہ اپنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 232421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش