0
Tuesday 22 Jan 2013 23:17

شام میں باغیوں کی مدد امریکہ اور اسرائیل کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، ماہرین

شام میں باغیوں کی مدد امریکہ اور اسرائیل کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، ماہرین
اسلام ٹائمز۔ امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ شام میں باغیوں کی مدد امریکہ اور اسرائیل کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ واشنگٹن میں امریکی ماہرین نے شام میں حکومت کیخلاف برسر پیکار باغیوں کی حمایت کو امریکہ کا غلط اقدام قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دہشت گردوں کا تعاون امریکہ اور اسرائیل کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکی سینٹ کے سابق تجزیہ نگار برائے خارجہ پالیسی جیمز جیٹراسی نے ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں حکومت کیخلاف برسر پیکار شدت پسندوں کا تعلق انہی گروپوں سے ہے، جو افعانستان میں سوویت یونین کیخلاف لڑتے رہے اور اب یہ شام میں موجود ہیں۔ سعودی حمایت یافتہ ان القاعدہ گروپوں کی مدد کرنا دراصل امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت سیکولر عرب سوشلسٹ حکومت ہے۔
خبر کا کوڈ : 233671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش