0
Sunday 3 Feb 2013 22:23

پاکستان مظلوم کشمیریوں کو بھارت کی غلامی سے چھٹکارا دلانے کے سلسلے میں زبردست وکالت کرتا رہا ہے، شبیر شاہ

پاکستان مظلوم کشمیریوں کو بھارت کی غلامی سے چھٹکارا دلانے کے سلسلے میں زبردست وکالت کرتا رہا ہے، شبیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ شبیر احمد شاہ نے 5 فروری کے دن کو ریاست کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کے لئے پاکستانی عوام اور حکمرانوں کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب طویل سیاسی جدوجہد کے بعد 1947ء میں غیر منقسم ہندوستان انگریز کی غلامی سے آزاد ہوا تو دو آزاد ممالک بھارت اور پاکستان معرض وجود میں آ گئے، جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ  نے کہا کہ1947ء میں ہی کشمیریوں نے بھی لمبی لڑائی کے بعد ڈوگرہ شاہی سے آزادی حاصل کی تھی لیکن اس قوم کی بدقسمتی کہ ڈوگرہ شاہی سے چھوٹ کر ہم پر بھارت نے جبراً فوجی تسلط قائم کیا اور ہم 1947ء سے لیکر آج تک بھارت کی جبری حکمرانی کے خلاف مصروف جدوجہد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکوں کی عالمی برادری میں پاکستان ایک واحد ملک ہے جو مظلوم کشمیریوں کو بھارت کی غلامی سے چھٹکارا دلانے کے سلسلے میں زبردست وکالت کرتا رہا ہے، فریڈم پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ 5 فروری کے دن پاکستان کے عوام پورے پاکستان میں جلسوں، جلوسوں کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہیں اور پاکستانی حکمران خواہ حزب اقتدار ہوں یا حزب اختلاف، پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر دنیا کے دوسرے ممالک میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں جو اہم کام سر انجام دیتے ہیں اس سے ہماری تحریک آزادی عالمی منظر پر نمایاں ہو جاتی ہے، شبیر احمد شاہ نے پاکستان کی طرف سے کشمیری قوم کو ملنے والی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حمایت مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نکلنے تک جاری رہنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 236901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش