0
Tuesday 5 Feb 2013 13:07

پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ، اجتماع امت رسول اللہ (ص) کے کنوینر کے خلاف ایف آئی آر درج

پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ، اجتماع امت رسول اللہ (ص) کے کنوینر کے خلاف ایف آئی آر درج
اسلام ٹائمز۔ اجتماع امت رسول اللہ (ص) کے کنوینر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تحفظ حرمت رسول (ص) کے سلسلے میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے زیر اہتمام 3 فروری 2013ء کو لیاقت باغ راولپنڈی میں اجتماع منعقد کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے اپنی بوکھلاہٹ کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماع کے کنوینر ڈاکٹر عابد حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ پنجاب حکومت پنجاب کے اس اقدام کے بعد  شیعہ و سنی دونوں حلقوں میں شدید نفرت پائی جاتی ہے۔ ادھر تحریک بیداری امت مصطفی (ص) نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے، جلد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 237305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش