0
Thursday 14 Feb 2013 23:43

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو نومنتخب امریکی ہم منصب جان کيری نے ٹیلی فون کیا اور حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر حنا ربانی کھر نے جان کیری کو وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے کہ آپ پاک امریکہ تعلقات مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں مزید وسعت دینے کیلئے ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ پرامن افغانستان دونوں ملکوں کے مفاد ہے۔ دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کی پیش رفت کی رفتار پر بھي اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حنا ربانی کھر نے امریکی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 239670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش