0
Saturday 16 Feb 2013 18:50

حکومت اور متحدہ سن لے، طاقت کا استعمال ترک کیا ہے بھولے نہیں، ایم کیو ایم حقیقی

حکومت اور متحدہ سن لے، طاقت کا استعمال ترک کیا ہے بھولے نہیں، ایم کیو ایم حقیقی
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے جنید سلطان ولد محمد سلطان اور محمد اصغر ولد شان محمد کی بہیمانہ ٹارگٹ کلنگ جبکہ ندیم خان کے شدید زخمی کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ امن کا راگ الاپنے والوں کے منہ پر تمانچہ اور معاشرے پر ایک بدنما داغ ہے، کارکنان صبر کا دامن تھامے رکھیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔

دریں اثنا مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108 کے کارکن جنید سلطان ولد محمد سلطان اور ہمدرد محمد اصغر کی سفاکانہ ٹارگٹ کلنگ اور ندیم خان کو متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گردوں کی جانب سے شدید زخمی کرنے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اس کی دہشت گرد اتحادی متحدہ قومی موومنٹ شرافت کی زبان سننے پر تیار نہیں۔
 
مرکزی کمیٹی نے مزید کہا کہ متحدہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے طاقت کا استعمال ترک ضرور کیا ہے لیکن بھولے ہرگز نہیں ہیں۔ مرکزی کمیٹی نے اعلیٰ عدلیہ سمیت مقتدرہ قوتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے اس لئے اس سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بے کار ہے۔ لہٰذا سپریم کورٹ اور مقتدرہ قوتیں مہاجر کارکنان کی سفاکانہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 240033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش