0
Wednesday 13 Feb 2013 13:49

حکومت اور دہشت گرد اتحادی قتل و غارت کے ذریعے عوام کو تباہ کر رہے ہیں، کاشف مغل

حکومت اور دہشت گرد اتحادی قتل و غارت کے ذریعے عوام کو تباہ کر رہے ہیں، کاشف مغل
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کاشف زئی نے کہا کہ ملک بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے، حکومت اور اس کے دہشت گرد اتحادی قتل و غارت کے ذریعے عوام کو تباہ کر رہے ہیں جس کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام اور محب وطن سیاسی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر جیکب لائن سے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا بیڑا غرق کر دیا ہے، کراچی دہشگردوں کے چنگل میں جبکہ اندرون سندھ میں بھوک، بیروزگاری، بیماریوں اور ضروریات زندگی کی عدم فراہمی نے صورت حال گھمبیر بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب عوام مفلس اور بدحال ہیں تو دوسری جانب نوکریوں کی بندر بانٹ جاری ہے اور قلعہ نما محل بنائے جا رہے ہیں۔
 
کاشف مغل نے کہا کہ جتنی دیر موجودہ حکمراں مسلط رہیں گے ملک مزید تباہ و برباد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات سے انحراف اور الیکشن کمیشن کے متنازع اقدامات انتخابات ملتوی کرانے کی وہ سازش ہے جسے در پردہ حکومت کی حمایت حاصل ہے تاکہ بروقت انتخابات کا انعقاد نہ ہوسکے اور بدعنوان حکمرانوں کو لوٹ مار کیلئے مزید وقت مل جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام کے پانچ سال تباہ و برباد کرنے والے ایک بار پھر چاپلوسی کر رہے ہیں لیکن اس بار عوام کو نئی سوچ کے ساتھ اپنا مستقبل تعمیر کرنا ہوگا اور دہشتگردوں، لٹیروں کو مسترد کرنا ہوگا اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ وطن عزیز کے اصل مالک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 239291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش