0
Tuesday 19 Feb 2013 00:43
آپس میں لڑتے رہے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا

ہزارہ برادری کا ہر مطالبہ پورا کرینگے، قوم کو یقین دلاتا ہوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جائیگا، راجہ پرویز اشرف

ہزارہ برادری کا ہر مطالبہ پورا کرینگے، قوم کو یقین دلاتا ہوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جائیگا، راجہ پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہزارہ برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ہر حد تک جائیں گے، ہزارہ برادری کا ہر مطالبہ پورا کریں گے۔ ہر وہ انسان جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے وہ اس واقعے پر رنجیدہ ہے۔ ملک دہشت گردی کا شکار ہے، ان کا کہنا ہے کہ جنہوں نے دہشت گردی کی ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائینگے اور ان کو جہنم واصل کیا جائے گا، بلوچستان کی صورت حال پر ہم نے سنجیدہ اقدامات کئے اور صوبے میں گورنر راج نافذ کیا، حکومت نے یہ نہیں دیکھا کہ بلوچستان میں ہماری حکومت ہے بلکہ ہر ممکن اقدامات کیے، ایف سی کی نفری میں بھی اضافہ کیا۔ گورنر بلوچستان سے کہا ہے کہ کسی کی بھی غفلت ہو تحقیقات کرکے بتائیں، پوری قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم ہر ممکن حد تک جائینگے، غفلت برتنے والوں کا تعلق خواہ کسی بھی ایجنسی سے ہو، اس کیخلاف کارروائی کریں گے۔ وفاق نے ہر ممکن اقدامات کئے لیکن بدقسمتی سے ہزارہ کالونی کا واقعہ رونما ہوا۔ صورتحال سے نکلنے کیلئے مشترکہ سوچ اپنانے کی ضرورت ہے، ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہے، حکومت اور اپوزیشن کو دہشتگردوں کیخلاف تفریق ختم کرنا ہوگی، اگر ہم آپس میں لڑتے رہے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 240753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش