0
Tuesday 19 Feb 2013 01:33

جے ایس او کا ڈاکٹر علی حیدر اور انکے فرزند کی شہادت پر اظہار افسوس

جے ایس او کا ڈاکٹر علی حیدر اور انکے فرزند کی شہادت پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی نائب صدر سبطین عباس نے ممتاز آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر علی حیدر اور ان کے جوان بیٹے کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لہذا اگر دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک نہ پہنچایا گیا تو اس طرح کے واقعات روز کا معمول بن جائیں گے۔ انہوں نے شہداء کی مغفرت کے لیے دعا کی اور سوگواران کو یقین دلایا کہ مصیبت کی اس شدید گھڑی میں جے ایس او ان کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 240758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش