0
Wednesday 20 Feb 2013 00:36

مظلومین کوئٹہ کی مثالی استقامت، بارش کے باوجود دھرنے میں ہزاروں افراد شریک

مظلومین کوئٹہ کی مثالی استقامت، بارش کے باوجود دھرنے میں ہزاروں افراد شریک
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سانحہ کرانی روڈ کیخلاف احتجاجی دھرنا بارش کے باوجود جاری ہے۔ اس وقت دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ شریک ہیں۔ اور فضاء لبیک یا حسین (ع) کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ علمائے کرام کا ایک وفد شہداء کے لواحقین سے بات چیت میں بھی مصروف ہے۔ بارش کے باوجود دھرنے کے شرکاء پرعزم ہیں اور استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں جاری دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک کوئٹہ شہر کو فوج کے حوالے نہیں کردیا جاتا وہ نہیں اٹھیں گے۔ جبکہ ملک بھر میں کوئٹہ کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے جاری ہیں۔ اور ان کا موقف ہے کہ جب تک کوئٹہ کے مظلومین دھرنا جاری رکھیں گے ہم بھی ملک بھر میں دھرنے جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 241060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش