0
Sunday 24 Feb 2013 21:50

سرینگر میں تحریک آزادی کی نمائندہ تنظیموں کا ایک اہم اجلاس منعقد

سرینگر میں تحریک آزادی کی نمائندہ تنظیموں کا ایک اہم اجلاس منعقد
اسلام ٹائمز۔ سرینگر میں تحریک آزادی کی نمائندہ تنظیموں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہید محمد افضل گورو کی جسد خاکی کی بازیابی کیلئے ایک منظم اور متحد مزاحمتی پروگرام تشکیل دئے جانے پر اتفاق ہوا، اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (مائسمہ)، جماعت اسلامی، دختران ملت اور جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کرتے ہوئے اس جدوجہد میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے متحدہ مجلس مشاورت کے قیام پر اتفاق کیا، اجلاس میں شرکاء نے شہید محمد افضل گورو کو پھانسی پر چڑھائے جانے اور اس کے بعد ابھرے حالات پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید افضل گورو کو پھانسی پر چڑھانے اور اس کے بعد ریاست کے حریت پسند عوام کو کرفیو کے حصار میں قید کر کے بھارت نے اخلاق کی تمام حدوں کو پھلانگ دیا ہے، تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شہید افضل گورو کے جسد خاکی کی بازیابی ایک مبنی بر حق مانگ ہے جس سے کشمیری قوم کسی بھی صورت میں دستبرادر نہیں ہوسکتی، اور نہ ہی اس معاملہ پر بھارت نواز سیاست دانوں کو اپنے ادنی مقاصد کی روٹیاں سیکنے کا موقع دیا جاسکتا ہے۔

جسد خاکی کی حصول یابی کیلئے ایک متحد احتجاجی پروگرام و تحریک کی ضرورت پر متفقہ طور زور دیا گیا اور اس ضمن میں مزید پروگرام جاری کئے جانے کے اعلان کیلئے مجلس کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں افضل گورو کی شہادت کے بعد بھارتی حکومت اور ان کے ریاستی آلہ کاروں کی طرف سے گرفتاریوں کے سلسلہ، جس میں بزرگ قائدین سے لے کر بچوں تک کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 242292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش