0
Wednesday 27 Feb 2013 00:36

قزاقستان کے شہر آلماتی میں ایران اور 1+5 گروپ کے مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر

قزاقستان کے شہر آلماتی میں ایران اور 1+5 گروپ کے مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ قزاقستان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آج پہلے دور کے مجوزہ مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق قزاقستان کے شہر آلماتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات، جو آج دوپہر سے پہلے شروع ہوئے تھے، اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ ان مذاکرات کے اختتام سے پہلے مذاکرات سے وابستہ ایک سفارت کار نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران گروپ پانچ جمع ایک کو مذاکرات میں ایک نئی تجویز پیش کرے گا۔ اس سفارت کار نے کہا کہ ایران کی نئی تجویز کا مقصد فریق مقابل کے ایران کے ساتھ ایک جامع راہ حل تک پہنچنے کی کوشش کے دعوے کی صداقت کو پرکھنا ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹون کے ترجمان نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے یہ مذاکرات کل بھی جاری رہیں۔ کیتھرین ایشٹون مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک کی ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے روس میں ہونے والے مذاکرات میں بھی ایران نے گروپ پانچ جمع ایک کو جامع تجاویز پیش کی تھیں، جس کا ابھی تک ایران کو کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ دریں اثنا اسلامی جمہوری ایران کی قومی سلامتی کی اعلٰی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی نے، جو ان مذاکرات میں ایرانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، کہا ہے کہ اگر گروپ پانچ جمع ایک ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات چاہتا ہے تو اس کو چاہئے کہ ایسی تجاویز پیش کرے، جن میں ایران کے ایٹمی حقوق کو مدنظر رکھا گیا ہو۔ یہ بات انہوں نے مذاکرات شروع ہونے کے موقع پر کہی۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اب سے پہلے سات دور کے مذاکرات ہوچکے ہیں۔ تین بار سوئٹزرلینڈ میں، دو بار ترکی میں اور ایک ایک بار عراق اور روس میں یہ مذاکرات انجام پائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 242755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش