0
Wednesday 27 Feb 2013 20:54

سانحہ کوہستان کے ملزمان کی عدم گرفتاری سیکورٹی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، آغا ہادی حسینی

سانحہ کوہستان کے ملزمان کی عدم گرفتاری سیکورٹی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، آغا ہادی حسینی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری امور تنظیم آغا ہادی حسینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان میں دن کے اجالے میں اٹھارہ شیعہ مسافروں کے قتل کو ایک سال کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن تاحال کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس قاتلوں اور دہشت گردوں کے خلاف کوئی ضابطہ اور قانون نہیں ہے، بالخصوص گلگت بلتستان کی حکومت دہشت گردوں سے مرعوب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوہستان کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے اور ان کا سراغ لگانے میں خیبر پختونخواہ حکومت اور صوبائی حکومت سنجیدہ بھی نہیں تھی۔ یہی وجہ ہے کہ سانحہ کوہستان تحقیاتی کمیٹی اور کمیشن کی فائلوں میں دب کر رہ گیا۔ حکومت کے لئے شرم کا مقام ہے کہ اب تک کسی قاتل کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ سانحہ کوہستان کے دہشت گردوں کی عدم گرفتاری سیکیورٹی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 242928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش