0
Thursday 28 Feb 2013 23:44

لعنت ہے ان لوگوں پر جو قبائل کو دہشت گرد سمجھتے ہیں، چوہدری سجاعت حسین

لعنت ہے ان لوگوں پر جو قبائل کو دہشت گرد سمجھتے ہیں، چوہدری سجاعت حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن ایک مذاق بن چکے ہیں۔ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے پارلیمنٹ کی پاس کردہ قراردادیں غیر مؤثر ہیں۔ اس وقت ملک اندر اور باہر دونوں اطراف سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ ظلم کے خلاف ہم نے ہمیشہ قدم اٹھایا ہے۔ جب عراق پر حملہ ہوا، اس وقت میں وزیراعظم تھا، میں نے کہا تھا کہ پاکستانی فوج کو عراق بھیجا جائے۔ قبائل کا تذکرہ کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہم قبائل کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں اور انہیں دہشت گرد تسلیم نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ لعنت ہے ان لوگوں پر جو قبائل کو دہشت گرد سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 243206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش