0
Saturday 2 Mar 2013 04:17

حکمرانوں نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کیا ہے، ثروت اعجاز قادری

حکمرانوں نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کیا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر عوام کے جمہوری حقوق کو غضب کیا۔ غریب مظلوم عوام، سے روٹی کا آخری لقمہ تک چھیننے کیلئے مہنگائی کو آسمانوں پر پہنچا دیا گیا۔ موجودہ حکمرانوں نے غربت کو ختم کرنے کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی اپنائی ہے اور ستم ضریفی یہ کہ جاتے جاتے عوام پر پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا ڈرون حملہ کیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کے وقار کو مجروع کیا ہے آئندہ عوام انہیں مسترد کردیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمران عوام کو جاتے جاتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیکر جارہے ہیں، عوام کو آج تک کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا سب سے ذیادہ ریونیو دینے اور گیس پیدا کرنے والے صوبہ سندھ کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا گیا اور نہ ہی عوام کو سرکاری و نجی سطح پر نوکریاں فراہم کرکے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے گئے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ حکومتی من مانی کا شاخسانہ ہے اور عوام ریلیف کے بجائے مشکلات گھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 243501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش