0
Sunday 3 Mar 2013 23:15

عباس ٹاؤن بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جلال محمود شاہ

عباس ٹاؤن بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جلال محمود شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مفلوج ہو چکی ہے اور عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی ادارے حکمرانوں کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں۔ سید جلال محمود شاہ نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 243960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش