0
Tuesday 5 Mar 2013 00:02

دہشتگردانہ اقدامات اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی تفرقہ پھیلانے والی سازش کا حصہ ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

دہشتگردانہ اقدامات اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی تفرقہ پھیلانے والی سازش کا حصہ ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے شہر کراچی میں شیعہ آبادی والے علاقے میں دہشتگردانہ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں ایران کی قوم اور حکام کی جانب سے کراچی شہر کی شیعہ آبادی والے علاقے میں دہشتگردانہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین، پاکستان کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ پر تعزیت پیش کی گئی ہے۔ بیان میں اس طرح کے دہشتگردانہ اقدامات کو مسلمانوں اور پاکستان کے دشمنوں کی تفرقہ پھیلانے والی پالیسیوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے دہشتگردانہ اقدامات کی تکرار اور اس کے سدباب کے لئے پاکستان کی حکومت اور اس ملک کی مذہبی شخصیات کی جانب سے ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں تمام ممالک کو اس حوالے سے ان کی ذمہ داریوں کی یاد دھانی کراتے ہوئے عالمی برادری کو دہشتگردی کے خلاف مہم میں سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات دینے کی دعوت دی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی دہشتگردی نے تقریباً تمام اقوام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی میں شیعہ آبادی والے علاقے عباس ٹاؤن میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دہماکوں میں 60 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوئے، جبکہ 50 سے زیادہ فلیٹ تباہ اور 20 دکانیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
خبر کا کوڈ : 244255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش