0
Wednesday 6 Mar 2013 11:26

لکی مروت، ایم پی اے یاسمین ضیاء کے مکان کے باہر دھماکہ

لکی مروت، ایم پی اے یاسمین ضیاء کے مکان کے باہر دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ایم پی اے یاسمین ضیاء کی رہائش گاہ کے باہر آج علی الصبح دھماکہ ہوا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ایم پی اے یاسمین ضیاء نے دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ بارودی مواد گھر کے سامنے رکھا گیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یاسمین ضیاء کے مطابق دھماکے کے وقت گھر میں ملازمین موجود تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے گھر کو دوسری مرتبہ دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یاسمین ضیاء عوامی نیشنل پارٹی کی جوائنٹ سیکریٹری اور ایم پی اے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 244631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش