0
Saturday 9 Mar 2013 09:18

علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جنوبی پنجاب میں ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام احتجاجی ریلیوں اور امن واک کا اہتمام

علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جنوبی پنجاب میں ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام احتجاجی ریلیوں اور امن واک کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی جمعتہ المبارک کو یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام قائم بھروانہ جھنگ میں نماز جمعہ کے بعدعلامہ اظہر کاظمی کی قیادت میں امن ریلی نکالی گئی۔ شورکوٹ میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد محبوب عالم سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ملتان میں علامہ اقتدار نقوی کی قیادت میں امام بارگا شاہ گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ بھلوال میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ رحیم یارخان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد حیدریہ ٹرسٹ مسجد سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔خانیوال میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام انصر مہدی کی قیادت میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظفرگڑھ میں علی رضا طوری کی قیادت میں ڈی سی چوک سے قنوان چوک تک سانحہ عباس ٹان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔بہاولنگر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتما م نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ڈیرہ غازیخان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ضلعی سیکرٹری جنرل سید اظہر عباس کاظمی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ بھکر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ اس کے علاوہ، لیہ، کوٹ ادو،کبیروالا، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر اور کروڑ لعل عیسن، شجاع آباد، جلالپور میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور پرامن واک کیں۔
خبر کا کوڈ : 245371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش