0
Saturday 9 Mar 2013 00:00

سانحہ عباس ٹائون کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ملتان کی امن واک

سانحہ عباس ٹائون کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ملتان کی امن واک

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر پورے ملک کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام امن واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں علمائے کرام، مذہبی وسیاسی رہنما اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ واک کا آغاز بعد نماز جمعتہ المبارک امام بارگاہ شاہ گردیز سے ہوا جوکہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں بلاتفریق شیعہ سنی مسلمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، علامہ عون محمد نقوی، مولانا عمران ظفر اورآئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف نعرے درج تھے۔ گھنٹہ گھر میں امن واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آج کی ملک گیر امن واک اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ہم اس ملک کے پُرامن شہری ہیں وگرنہ جتنے لاشے اب تک ہم نے اُٹھائے ہیں شاید ہی کسی نے اُٹھائے ہوں لیکن ہم پھر بھی اپنے قائدین کے حکم پر تن من دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہیں اور اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں اس کے لیے ہم نے حکومت کے بعد فوج پر بھی اتمام حجت کردی ہے اگر فوج سوات اور وزیرستان میں دہشت گردوں اور شرپسندوں کے خلاف آپریشن کرسکتی ہے تو کراچی اور کوئٹہ میں کیوں نہیں کیا جاتا۔

خبر کا کوڈ : 245320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش