0
Saturday 16 Mar 2013 23:20

شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، نگراں وزیراعظم کے ناموں پر اتفاق کرنے کی درخواست

شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، نگراں وزیراعظم کے ناموں پر اتفاق کرنے کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ن لیگ سے ناراض ہو گئی تھی اور مولانا فضل الرحمان نے مشاورتی عمل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں نگراں وزیراعظم کے ناموں کی حمایت کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق، نون لیگ کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں منانے کی کوشش کی۔ اسلام آباد سے لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبوں میں ڈمی وزیراعلٰی نہیں ہونے چاہیئیں، سندھ میں فنکشنل لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایک ہی دن کرانے کے حامی ہیں، اس سلسلہ میں وزیراعظم سے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی جانب سے مرکز کے لئے دو نام ہیں۔ اگر فیصلہ نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی کے پاس معاملہ چلا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 247096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش