1
0
Saturday 23 Mar 2013 22:37

علامہ ساجد نقوی کی صدر زرداری سے ملاقات، عام انتخابات اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

علامہ ساجد نقوی کی صدر زرداری سے ملاقات، عام انتخابات اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے اور اہم ملکی، سیاسی و قومی معاملات پر بات چیت کی ہے۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی، وزارت حسین نقوی، علامہ رمضان توقیر اور علامہ مظہر حسین علوی موجود تھے۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر شہلہ رضا اور سابق وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور سیاسی صورتحال سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اہم سیاسی ایشوز پر بھی بات چیت ہوئی اور آئندہ چند روز میں شیعہ علماء کونسل اپنی سیاسی پوزیشن کا باقاعدہ اعلان کریگی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شیعہ علماء کونسل پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کرلے گی۔ اس حوالے سے صدر مملکت کی طرف سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے، جو شیعہ علماء کونسل سے سیاسی معاملات کو آگے بڑھائے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کرچکی ہیں، جس کے بعد صدر زرداری سے اس ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 248724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

یہ امکان جو ظاہر کیا جا رہا ہے وہ اسلام ٹائمز والوں کی رائے ہے؟؟؟؟؟
ہماری پیشکش