0
Wednesday 3 Apr 2013 04:39
فرقہ واریت مسلمانوں کے اتحاد میں رکاوٹ ہے

جماعتہ الدعوہ نئی تعلیمی پالیسی اور نصاب کی تبدیلی کیخلاف ملک گیرتحریک چلائے گی، حافظ سعید

جماعتہ الدعوہ نئی تعلیمی پالیسی اور نصاب کی تبدیلی کیخلاف ملک گیرتحریک چلائے گی، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ امیرجماعتہ الدعوہ پاکستان پروفیسرحافظ محمدسعیدنے کہا ہے کہ مذہبی گروہ بندی اورعصبیت ولسانیت کے امراض مسلمانوں کی جڑوں کوکھوکھلا کررہے ہیں۔ مسلمانوں کو آپس میں دست وگریباں کرنا کفار کی سب سے کامیاب سازش ہے۔ امریکہ بھارت اوران کے اتحادی ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پروان چڑھانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ امت مسلمہ میں اتحادویگانگت پیداکرنے کیلئے باہمی اتحاد واتفاق کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ نصاب تعلیم میں تبدیلیاں کرواناامریکی گلوبلائزیشن اور نیوورلڈآرڈرکا حصہ ہے، حکمران ڈالروں کے لالچ اورذاتی مفادات کی خاطرملک کوسیکولربنانے کی سازشوں سے باز رہیں، ان خیالات کااظہاراُنہوں نے ملتان میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
حافظ سعید کا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں بدترین شکست کابدلہ لینے کیلئے پاکستان میں فرقہ واریت کے نام پرقتل وغارت گری پھیلانا چاہتا ہے۔ بیرونی قوتوں کی سازشوں سے باخبررہنے اور اسلام کی صحیح دعوت پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اتحادامت وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے فرقہ واریت مسلمانوں کے اتحاد میں رکاوٹ ہے جس سے امت کا وجود غیرمستحکم ہورہا ہے۔ مذہبی گروہ بندی اورعصبیت ولسانیت کے امراض مسلمانوں کی جڑوں کوکھوکھلا کررہے ہیں۔ اس وقت امت مسلمہ میں اتحادویگانگت پیداکرنے کیلئے باہمی اتحاد واتفاق کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہدکا مقصد کسی سیاسی یا گروہی مفاد کا حصول نہیں بلکہ ہمارامشن امت مسلمہ کی سروخروئی ہے۔
 
مسلمانوں کو ملی اتحادکی ضرورت ہے۔ عالم اسلام کا مسئلہ بھوک اور غربت نہیں غلامی ہے۔ برما میں ڈھائے جانے والے بدترین مظالم پربھی اسلام دشمن قوتوں نے خاموشی اختیارکررکھی ہے۔ اقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی اداروں کی خاموشی سے مسلمانوں کیخلاف ان کا دوہرامعیارکھل کربے نقاب ہوگیا ہے۔ حافظ سعید نے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت شدید مشکلات اور آزمائشوں سے دوچار ہے۔ امریکہ، بھارت اور اسرائیل تمام تروسائل وٹیکنالوجی کے ہمراہ اسلام ومسلمانوں پرحملہ آور ہیں اور خاص طورپرپاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ مسلم امہ کو چاہیے کہ وکفار کی سازشوں اور ان کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانے کیلئے متحدوبیدارہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کی خوشنودی کیلئے منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات اور نظریہ پاکستان سے متعلق مضامین ختم کرکے دیومالائی کہانیاں شامل کرکے ملک کوسیکولربنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
 
حافظ سعید نے کہا کہ نصاب تعلیم میں تبدیلیاں کرواناامریکی گلوبلائزیشن اور نیوورلڈآرڈرکا حصہ ہے، حکمران ڈالروں کے لالچ اورذاتی مفادات کی خاطرملک کوسیکولربنانے کی سازشوں سے باز رہیں۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پرحاصل کئے گئے ملک میں اسلام دشمن قوتوں کی تعلیمی پالیسیاں نہیں چلنے دیں گی۔ جماعتہ الدعوہ نئی تعلیمی پالیسی اور نصاب کی تبدیلی کیخلاف ملک گیرتحریک چلائے گی۔
خبر کا کوڈ : 251038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش