0
Thursday 4 Apr 2013 17:50

این اے 60، نون لیگ کے امیدوار ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 60،  نون لیگ کے امیدوار ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چکول کے حلقہ این اے 60 سے مسلم لیگ نون کے امیدوار ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اور معروف کالم نگار ایاز امیر کا کہنا ہے کہ ان کے دو کالم پر اعتراضات لگا کر کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان کے حوالے سے کالم لکھے تھے، جنھیں بنیاد بنایا گیا۔ ایاز امیر دو ہزار آٹھ کے عام انتخابات میں بھی اسی حلقے سے مسلم لیگ نون کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے اور ذرائع کے مطابق پارٹی نے اس حلقے سے ان کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ 

خبر کا کوڈ : 251497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش