0
Saturday 6 Apr 2013 09:42

سٹی پریس کلب گلگت میں انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوگئی

سٹی پریس کلب گلگت میں انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ سٹی پریس کلب گلگت کے انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوگئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سٹی پریس کلب گلگت منیر اے جوہر نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن صاف و شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تواس کے کاغذات مسترد کردئیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کسی بھی امیدوار کو لڑائی جھگڑا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، گریجویٹ امیدوار ہی صدر، جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری فنانس کے عہدوں کیلئے اہل ہونگے اگر کسی کی ڈگری جعلی نکلی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس دوران اخباری نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے امیدوار جنرل سیکریٹری گلاب بگورو نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے تن من دھن کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔ گلگت بلتستان کے صحافیوں کو وہ حقوق نہیں دئیے جارہے ہیں جو ملک کے دیگر صوبوں کے صحافیوں کو دئیے گئے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں کے لئے تمام مراعات اور حقوق کے حصول کیلئے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ سٹی پریس کلب گلگت رجسٹرڈ کے عہدے داروں کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمشنر منیر اے جوہر اور ممبر الیکشن کمشنر صفدر علی صفدر نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے صدر کے عہدوں کیلئے جمع کروائے گئے دو عہدیداروں مجاہد علی مفوری اور صابر شفٹر، نائب صدر ثمرعباس قذافی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حبیب الرحمان اور جنرل سیکریٹری امتیاز گلاب بگوروکو ہدایت دی ہے کہ وہ 9اپریل تک اپنے کاغذات درست کروانے کے بعد دوبارہ جمع کرادیں۔

دوسری جانب امیدوار سینئر نائب صدر گوہر ایوب ،امیدوار جنرل سیکریٹری شراف الدین فریاد، امیدوار جنرل سیکریٹری وجاہت علی، امیدوار ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی یونس، امیدوار فنانس سیکریٹری شاہد کریم اور امیدوار نائب صدر نفس احمد لون کے کاغذات درست قرار دئیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 251916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش