0
Saturday 6 Apr 2013 10:01

ملت جعفریہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں تبدیلی لائے گی، علامہ مختار امامی

ملت جعفریہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں تبدیلی لائے گی، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں تبدیلی لائے گی، سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ملت جعفریہ کے حقوق پامال کئے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے الیکشن سیل وحدت ہاؤس کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں الیکشن سیل سندھ کے انچارج عبداللہ مطہری، کراچی الیکشن سیل کے انچارج اصغر عباس زیدی، ترجمان مرکزی الیکشن سیل علامہ حیدر عباس عابدی، سلمان حسینی، علامہ علی انور جعفری، مبشر حسن، آصف صفوی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سندھ بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر نمائندگان کھڑے کیے گئے ہیں، جن میں سے اب تک کافی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں، جبکہ بہت سے امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل تاحال جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ملت جعفریہ کے حقوق پامال کئے اور اس بار ہم خود الیکشن میں حصہ لے کر اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جس تحریک کا آغاز کیا ہے آج وہ گھر گھر پہنچ چکی ہے، ملک کے گلی کوچوں میں محب و طن عوام دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کا اظہار 11 مئی کو خیمہ کے انتخابی نشان پر ٹھپہ لگا کر کریں گے اور اس بات کا اعلان کریں گے کہ پاکستان بنانے والے آج پاکستان بچانے کیلئے میدان میں موجود ہیں۔ درایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی جانب نامزد کردہ امیدوراوں میں سے مزید دو امیدواروں قومی اسمبلی کی نشست این اے 257 سے پروفیسر ڈاکٹر حسن جعفر رضوی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 127 سے مختار حسین کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 251954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش