0
Saturday 6 Apr 2013 12:25

شامی حکومت کا تختہ الٹا تو پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا، بشار الاسد

شامی حکومت کا تختہ الٹا تو پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا، بشار الاسد
اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشارالاسد نے خبردار کیا ہے کہ اگر باغیوں نے شامی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور اقتدار میں آگئے تو پورا خطہ کئی برس تک کے لیے عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔ ترک میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر بشار الاسد نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ اگر شام تقسیم کا شکار ہوا یا دہشت گرد قوتوں نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا، تو اس کا براہ راست اثر آس پاس کے ممالک پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پھر ایسے اثرات مرتب ہوں گے، جو صرف مشرق وسطٰی میں ہی نہیں بلکہ مغرب، مشرق، شمال اور جنوب ہر طرف دیکھے جائیں گے۔ اس سے عدم استحکام پیدا ہوگا، جو کئی برس بلکہ کئی دہائیوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔ بشارالاسد نے عرب لیگ کو شام کی نشست اپوزیشن کو دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، عرب لیگ کی قانونی حیثیت نہیں ہے، یہ لیگ عرب ریاستوں کی نمائندگی کرتی ہے نہ کہ عرب عوام کی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 251978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش