0
Tuesday 16 Apr 2013 13:57

صاحبزادہ فضل کریم کی وفات دینی و سیاسی قوتوں کا عظیم نقصان ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

صاحبزادہ فضل کریم کی وفات دینی و سیاسی قوتوں کا عظیم نقصان ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم انتہائی مسحور کن شخصیت کے مالک تھے۔ دھیمے لہجے اور خوب صورت انداز بیان ان کا خاصہ تھا۔ مرحوم ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے کوشاں رہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ مختار احمد امامی اور علامہ صادق رضا تقوی نے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم کی اچانک وفات پر وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا۔ علماء کرام کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ فضل کریم نے پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ سے باہر جب بھی ضرورت پڑی تکفیری قوتوں کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کیا۔ مرحوم شیعہ سنی اتحاد کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم صاحبزادہ فضل کریم سچے عاشق رسول (ص) تھے، گذشتہ سال امریکہ میں ہونے والی توہین رسالت ماب (ص) کی گھناؤنی کفریہ سازش پر مرحوم نے پاکستان میں سچے عاشق پیغمبر (ص) ہونے کا ثبوت دیا اور سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے بھرپور احتجاجی مہم کا آغاز کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلہ مشکل سے ہی پر ہوسکے گا۔ علماء کرام کا کہنا تھا کہ خدا مرحوم صاحبزادہ فضل کریم کو اپنے جوار کریمہ میں جگہ عنایت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 254666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش