0
Wednesday 17 Apr 2013 00:13

یوسف رضا گیلانی وزارت عظمٰی کے دور میں تخت لاہور کی خوشامد کرتے رہے، جمشید دستی

یوسف رضا گیلانی وزارت عظمٰی کے دور میں تخت لاہور کی خوشامد کرتے رہے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ آج غریبوں اور محروم لوگوں کی فتح کا دن ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں عدالت عالیہ میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید دستی نے مزید کہا کہ پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کے لیے غریب عوام نے ہی جدوجہد کی تھی، جس کا ثمر آج عوام ہی کو مل رہا ہے، یوسف رضا گیلانی نے وزارت عظمٰی کے دور میں تخت لاہور کی خوشامد کی اور وزارت عظمٰی سے ہٹتے ہی اُنہیں جنوبی پنجاب الگ صوبہ کا خیال جاگ اُٹھا۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میں نے پارلیمنٹ میں بھی کرپشن کے خلاف آواز اُٹھائی تھی اور یہ کام کرتا رہوں گا۔
خبر کا کوڈ : 254881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش