0
Thursday 18 Apr 2013 01:30

عقیدہ ختم نبوت پرسب کچھ قربان، حضوراکرام (ص)کی ناموس پرآنچ نہیں آنے دیں گے، علمائے اہلسنت

عقیدہ ختم نبوت پرسب کچھ قربان، حضوراکرام (ص)کی ناموس پرآنچ نہیں آنے دیں گے، علمائے اہلسنت
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام ملتان آرٹس کونسل میں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقدہوئی۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی امیراورجماعتہ الدعوہ کے رہنما عبدالحفیظ مکی نے کی جبکہ کانفرنس سے سید کفیل بخاری، اہلسنت والجماعت(کالعدم سپاہ صحابہ) کے قومی اسمبلی کےاُمیدوار علامہ عبدالخالق رحمانی، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنمامولاناسیف الرحمان درخواستی، قاری حنیف جالندھری، قاری شبیرعثمانی سمیت دیگر نےخطاب کیا۔ کانفرنس کے آخر میں قردادیں منظورکیں گئیں جن میں یہ شامل تھیں کہ قادیانی استعمارکے ایجنٹ ہیں، فرقہ وارانہ قتل وغارت میں ملوث رہنے کی وجہ سے بھرپور کاروائی کی جائے، حکومت قادیانیوں کی قانون شکن سرگرمیوں کانوٹس لے اور اُنہیں عہدوں سے ہٹایا جائے۔ خدام احمدیہ پر پابندی لگائی جائے سمیت دیگر قردادیں تھیں۔ کانفرنس میں مدارس کے طلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 255292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش