0
Friday 19 Apr 2013 18:13

غزنی، طالبان حملے میں 13 سرکاری اہلکار قتل

غزنی، طالبان حملے میں 13 سرکاری اہلکار قتل
اسلام ٹائمز۔ صوبہ غزنی کے مقامی حکام نے کہا ہے کہ طالبان کے ایک چھاپہ مار حملے میں غزنی کے 13 ایسے افراد ہلاک ہوگئے جو ماضی میں طالبان کے خلاف کاروائیوں میں ملوث تھے۔ غزنی کے علاقے "اندر" کے حاکم قاسم دیسی وال کا کہنا تھا کہ آج صوبہ سویرے طالبان نے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، چونکہ چیک پوسٹ میں موجود تمام افراد سوئے ہوئے تھا چنانچہ طالبان نے بغیر کسی مزاحمت کے ان سب کا کام تمام کردیا۔ 

افغان روزنامہ پژواک کے مطابق انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے غفلت برتی تھی اور یہ کہ انہوں نے کوئی چوکیدار نہیں رکھا تھا۔ چنانچہ طالبان نے انکی اس کمزوری سے فائدہ اٹھا کر ان پر صبح سویرے حملہ کیا۔ قاسم دیسی وال کے مطابق حملہ آوروں نے یہاں موجود ایک سرکاری گاڑی اور چیک پوسٹ کے اندر موجود تمام اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گیا۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اس کاروائی میں طالبان کے ہاتھوں 15 افراد قتل ہوگئے جبکہ 19 بندوقیں اور ایک سرکاری گاڑی بھی طالبان کے ہاتھ لگی ہے۔

اندر کا علاقہ غزنی شہر کے جنوب میں 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اور پچھلے سال طالبان کے خلاف قیام بھی اسی علاقے سے شروع ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے یہاں امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی تھی۔ جبکہ 2 ماہ قبل بھی غزنی کے اسی علاقے کے ایک مقامی پولیس سٹیشن پر حملے کے دوران 17 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 255828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش