0
Saturday 27 Apr 2013 17:09

عمران خان کی نواز شریف پر ذاتی تنقید، الیکشن کمیشن نےنوٹس لے لیا

عمران خان کی نواز شریف پر ذاتی تنقید، الیکشن کمیشن نےنوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے جلسے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف پرکی جانے والی ذاتی تنقید کا نوٹس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ایک سیل بنایا گیا ہے اور وہ مختلف رہنماؤں کی جانب سے جلسے میں کی جانے والی تقریروں کو مانیٹر بھی کر رہا ہے اور آج بہاولپور میں عمران خان نے جلسے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف پر جو ذاتی نتقید کی ہے تو اسی حوالے سے نوٹس لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں عمران خان کی تقریر کی وڈیو رکھی جائے گی جس کے بعد ہی کسی بھی قسم کی کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران کسی شخص پر ذاتی تنقید ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 258506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش