0
Monday 29 Apr 2013 07:44

اسلام کے اصولوں سے ناآشنائی کی وجہ سے مسلمان مشکلات کا شکار ہیں، رسول حامی

اسلام کے اصولوں سے ناآشنائی کی وجہ سے مسلمان مشکلات کا شکار ہیں، رسول حامی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کاروان اسلامی کے امیر غلام رسول حامی نے بلیسا ڈوڈہ میں دینی مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ خطہ چناب کے تین روزہ دورے کے دوران انہوں نے کئی دینی اجتماعات سے بھی خطاب کیا، ایک بیان کے مطابق غلام رسول حامی نے سرتنگل بھدرواہ میں دو روزہ پیغام مصطفی (ص) کانفرنس میں خطاب کیا جو کہ مدرسہ اسراریہ سرتنگل کے زیر اہتمام منعقد ہوئی تھی جبکہ انہوں نے مدرسہ بلالیہ بلیسا ڈوڈہ کے نام سے ایک اور علمی دانش گاہ کی سنگ بنیاد ڈالی، اپنے خطاب میں امیر کاروان نے کہا کہ وہ تمام تقاضے جن سے ایمان کی تکمیل ہوتی ہے اور وہ جملہ اعمال و عبادات جو ارکان اسلام کی صورت میں ایک مسلمان پر فرض ہے حضور (ص) کی عطا کردہ اصول و ضوابط اور آپ (ص) کی اداوں کا نام ہی ہے، انہوں نے کہا کہ جب سے امت مسلمہ ان اصولوں و ضوابط سے نا آشنا ہوئی اسلام دشمن قوتوں اور ابلیسی گماشتوں کے ہاتھوں سازشوں کا شکار ہوگئی جسکی وجہ سے مسلمان آج دنیا بھر میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں انہیں آغاز کی خبر ہے نہ انجام کے راستہ کا پتہ ہے نہ منزل کا شعور، المیہ تو یہ ہے کہ رہزنوں کو جانتے ہیں لیکن حفاظت کی تدابیر اختیار کرنے سے گریزاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 258931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش