2
0
Saturday 4 May 2013 11:40
بہت جلد دل کے اندھے مجرم اپنے جرائم کی سزا پائینگے

آیت اللہ مکارم شیرازی کی جانب سے حضرت "حجر بن عدی" کے مزار کے انہدام کی شدید مذمت

آیت اللہ مکارم شیرازی کی جانب سے حضرت "حجر بن عدی" کے مزار کے انہدام کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی نے اپنے ایک بیانیہ میں کہا ہے کہ ایک دفعہ پھر جہان اسلام میں ایک فاجع رونما ہوا ہے اور تکفیری دہشتگردوں نے پیغمبر اکرم (ص) کے ایک بزرگوار صحابی اور حضرت علی (ع) کے وفادار ساتھی حجر بن عدی (رض) کے مزار پر حملہ کیا ہے اور ان کے مزار کو منہدم کر دیا ہے، دل کے اندھے دہشتگردوں نے نبش قبر کرکے ان کے جسد مطہر کی بے حرمتی کی ہے۔ آیت اللہ العظمٰی  مکارم شیرازی نے مزید کہا ہے کہ حضرت حجر بن عدی عابد، زاہد اور شجاع انسان تھے۔ انہوں نے اپنے زمانے میں بنی امیہ کے مظالم کے خلاف قیام کیا، اور بنی امیہ کے ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں دمشق کے نزدیک (مَرجِ العَذراء) نامی مقام پر شہید اور وہی دفن ہوئے۔ 
    
مرجع عالی قدر نے اپنے بیانیہ میں مزید کہا ہے کہ حضرت حجر بن عدی کے مزار کو منہدم کرنے والے ان انسان نما وحشیوں کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، کیونکہ یہ نہ زندوں پر رحم کرتے ہیں اور نہ خاک میں دفن شہیدوں پر، اور اگر انہیں قدرت اور اقتدار مل گیا تو یہ گنبد و بارگاه ملکوتی پیغمبر خدا (ص) کو بھی منہدم کر دیں گے، کیونکہ یہ کئی بار اشاروں کنایوں میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیں، صرف مسلمانوں کی رائے عامہ کے خوف سے ابھی تک ایسا نہیں کرسکے۔ آیت اللہ العظمٰی  مکارم شیرازی کے اس بیانیہ میں تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ہم اس جرم عظیم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بتا دینا چاہتے ہیں کہ اسلامی معاشرہ بالخصوص شیعیان جہان اس جرم کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے اور یہ دل کے اندھے دہشتگرد جلد ہی اپنی اعمال کی سزا پائیں گے۔
 
بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ان دہشتگردوں کے حامیوں ترکی، سعودی عرب اور قطر سے لیکر امریکہ اور اسرائیل تک کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ آپ کو شرم آنی چاہیئے کیونکہ تم جن کی حمایت کر رہے ہو، انہوں نے اس غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا ہے جو کہ انسانیت کے کسی معیار کے ساتھ بھی سازگار نہیں ہے۔ بیانیہ کے آخر میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ دشمنانان اسلام جن کی سرپرستی امریکہ اور اسرائیل کر رہے ہیں، وہ اپنے حامیوں کی اس طرح کے جرائم انجام دینے کے لئے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، تاکہ مسلمانوں کے درمیاں فرقہ وارانہ جنگ شروع کی جاسکے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ جہان اسلام کے اندر رونما ہونے والی بیداری اسلامی کی بدولت وہ اپنی اس شوم سازش میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 260522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمٰی آیت اللہ جعفر سبحانی، حزب اللہ لبنان، نوری مالکی اور دیگر افراد کے مذمتی بیانات پبلش کریں۔
United States
آپ کی سائیٹ میں نے پڑھی، اچھی لگی اور انشاءاللہ پڑھتے رہیں گے۔
ہماری پیشکش