4
0
Thursday 2 May 2013 19:51

شام، تکفیریوں نے صحابی رسول (ص) حجر بن عدی کی قبر کھود کر مزار منہدم کر دیا

شام، تکفیریوں نے صحابی رسول (ص) حجر بن عدی کی قبر کھود کر مزار منہدم کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اہلبیت نیوز ایجینسی کے مطابق شام کے تکفیری مجاہدین نے صحابی رسول (ص) اور پیرو علی ابن ابی طالب (ع) شہید حجر ابن عدی کی قبر مبارک کو کھود کر آپ کے مزار کو منہدم کر دیا ہے۔ ایک لبنانی خبر رساں ادارے کے مطابق حجر بن عدی کا جسد خاکی صحیح و سالم ہے اور تکفیریوں نے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ خبر کے مطابق یہ واقع آج یعنی 2 مئی کو شام میں واقع دمشق کے مضافاتی علاقے "عدرا" میں پیش آیا۔ حجر ابن عدی قبیلہ کندی سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ قبیلہ ایک یمنی قبیلہ ہے جس نے کوفہ کی جانب ہجرت کی۔ 35 سنہ ہجری میں حجر کندی امام علی علیہ السلام کے انصار میں شامل ہوئے۔ ہجر پچپن میں ہی اپنے بھائی ہانی بن عدی کے ہمراہ رسول خدا (ص) کی خدمت میں حاضر ہوکر مشرف بہ اسلام ہوئے۔ 

حضرت حجر بن عدی زہد و کثرت عبادت کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ یہاں تک کہ ان کے بارے میں روایت ہے کہ ہر شب و روز میں ایک ہزار رکعت نماز پڑھتے تھے۔ حضرت حجر بن عدی اپنی کم سنی کے باوجود پیغمبر اسلام کے بزرگ اور فاضل صحابہ میں شمار ہوتے تھے۔ آپ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب (ع) کے خاص دوستوں میں سے تھے اور اسلامی فوج کے اعلٰی آفیسر اور جرنیل تھے۔ جنگ صفین میں قبیلہ کندہ کے امیر تھے۔ جنگ جمل، صفین اور نہروان میں آپ حضرت علی (ع) کے ہمرکاب تھے۔ حضرت حجر شجاع، زاہد و عابد صحابی اور صلحائے امت میں ایک اونچے مرتبے کے شخص تھے۔ حضرت حجر بن عدی مجیب الدعوہ تھے۔

ادھر ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز نے العالم ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں نے اپنی تازہ ترین دہشتگردانہ کارروائی میں دمشق کے نزدیک حضرت علی علیہ السلام کے پیارے صحابی "حضرت حجر بن عدی" کے مزار کو منہدم کر دیا ہے اور ان کا جسد خاکی جو کہ صحیح و سالم حالت میں تھا، اسے کسی نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ مختلف مذاہب کے علماء نے آج جمعرات کے دن شامی باغی دہشتگردوں کے ہاتھوں نبش قبر کے اس فجیع اقدام کی بھرپور مذمت کی ہے۔ حجر بن عدی 51 ہجری میں اپنے بیٹے اور چند دیگر صحابہ کرام کے ہمراہ معاویہ بن ابی سفیان کے حکم پر شہید ہوئے تھے۔ معاویہ بن ابن سفیان کے ہاتھوں شہادت کی وجہ سے اس دور میں مسلمان معاشرے کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ انہیں دمشق کے نزدیک "عدرا" کے علاقے میں دفن کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق شامی تکفیری دہشتگردوں نے پہلے ان کی ضریح کو منہدم کیا اور پھر نبش قبر کرنے کے بعد ان کا جسد خاکی جو کہ صحیح و سالم حالت میں تھا، اسے نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 260154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
Allah O akbar Astaghfaar. Hamari Janaein Qurban hon Aap pr ah Sahabi e Rasool o Muhib e Ali .Ya Allah hamaein Quwat de Keh ham en Khuwarij Wahabi Takfiri jahanmi kuton ko wasil e Jahanum krn. Main Appeal krta hon apnay Awam o Ulama se keh es Zulam e azeem k khilaaf protest krn.
ناموس صحابہ کے نام نہاد ٹھیکہ دار، اصحابی کالنجوم کے پیروکار اب کیوں خاموش ہیں۔ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں نہ ہی جلوس۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ صرف بعض پردہ نشینوں کی ناموس کے ہی ٹھیکہ دار ہیں۔ لیکن ہماری تنظیموں، ائمہ جمعہ و جماعت، علماء اور عزاداری کی انجمنوں ذمہ داری بنتی ہے کہ عزاداری و جمعہ کے اجتماعات، سوشل و پرنٹ میڈیا پر اس مسئلے کو اٹھائیں اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے احجاج کریں ۔
Pakistan
PML(N)is basically not a political group but a business group so the always work for there business and if you think all there work for punjab or for lahre is that whih imcrease there business just think
Pakistan
Ab khuda muqadasaat ke hifazat k liyay khuda ababeelain nahi bhejay ga , humko khud he kuch karna hai, kub tak dharnay or rallies say protest karain gay? khuda humain jihad ke tofeeq day
ہماری پیشکش